October 12, 2026

بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔مریم نواز

IMG-20251118-WA0266

بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں کےجنسی استحصال، تشددکی روک تھام وبحالی کےعالمی دن پرپیغام جاری کیا۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں اور انہیں ہم جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں کےجنسی استحصال، تشددکی روک تھام وبحالی کے عالمی دن پر جاری پیغام میں کہا کہ پنجاب میں پاکستان کاپہلا ورچوئل سینٹربرائےچائلڈ سیفٹی قائم کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اورمستحکم گورننس کو ملاکربچوں کی حفاظت کا محفوظ نظام بنادیا ہے، پنجاب کا ورچوئل سینٹر ہزاروں بچھڑے بچوں کو ان کی فیملیز سے ملاچکاہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچے میری ریڈلائن ہیں، بچوں کی حفاظت ہمارا فرض ہے، بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں اور ایسے جرائم میں ملوث افراد جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے۔