October 11, 2026

پاکستان سے خیر سگالی کا پیغام لائے اور یہاں سے خیر سگالی کا پیغام لے کر جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمن جے یو آئی نے 27 آئینی ترمیم اور دیگر قانون سازی پر مرکزی شوری کا اجلاس 23 نومبر کو طلب کرلیا مولانا امجد خان

IMG-20251118-WA0261

پاکستان سے خیر سگالی کا پیغام لائے اور یہاں سے خیر سگالی کا پیغام لے کر جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمن
جے یو آئی نے 27 آئینی ترمیم اور دیگر قانون سازی پر مرکزی شوری کا اجلاس 23 نومبر کو طلب کرلیا مولانا امجد خان

سکہر( )جمعيتِ علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت امت میں وحدت و اتفاق کی علامت ہے۔ تحریک کسی تشدد کا نہیں بلکہ جدوجہد کے تسلسل کا نام ہے۔وہ عالمی تاریخی ختم نبوت کانفرنس سہروردی گرائونڈ ڈھاکہ میں خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمان اور تمام مکاتب فکر کے علماء متفق ہیں کہ رسول اللہ ﷺکے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا اور نبوت کا دعوی کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج تصور کیا جائے گا۔ ہم پاکستان سے خیر سگالی کا پیغام لےکر آئے ہیں اور بنگلہ دیش سے خیر سگالی کا پیغام لے کر جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگ تحریکی مزاج رکھتے اور اپنے مقصد کی طرف سیلاب کی طرح آگے بڑھتے ہیں۔ دو برادر اسلامی ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے خواہش مند ہیں، اور اس راستے میں ہمارے قدم آگے بڑھیں گے۔ اگر آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے۔ محبت کا یہ رشتہ مزید مضبوط ہوگا، اور بہت مضبوط ہوگا۔ دو بھائیوں کے اپنے گھر میں جائیداد تقسیم کرنے سے ان کے بھائی چارے میں کوئی فرق نہیں آتا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کا مسلمان ایک قوت اور ایک جماعت اور ایک ہی امت ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع دونوں ملکوں کے درمیان بہتر، مضبوط اور مستحکم تعلقات کا سبب بنے گا۔ایسی پریس ریلیز جے یو آئی کے مرکزی پریس ترجمان محمد اسلم غوری نے میڈیا کو جاری کی۔ادہر جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا امجد خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس 23 نومبر کو جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں 27 آئینی ترمیم اور دیگر قانون سازی، دینی مدارس کے معاملات،ملکی،علاقائی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کے بعد اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

جاری کنندہ: ڈاکٹر اے جی انصاری، پریس سیکرٹری جے یو آئی سندھ۔ 03111798669