قصور دیپالپور روڈ پر شہریوں کا سفر کرنا ناممکن،سڑک تاحال زیر تعمیر،اوور لوڈڈ ٹرالیوں ٹرکوں نے شہریوں کا گزرنا مشکل ترین بنا دیا،ٹریفک پولیس قصور اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس قصور خاموش تماشائی،گزشتہ دن توڑی سے بھری ٹرالی الٹنے سے سڑک بند
قصور
دیپالپور روڈ پر شہریوں کا سفر کرنا ناممکن،سڑک تاحال زیر تعمیر،اوور لوڈڈ ٹرالیوں ٹرکوں نے شہریوں کا گزرنا مشکل ترین بنا دیا،ٹریفک پولیس قصور اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس قصور خاموش تماشائی،گزشتہ دن توڑی سے بھری ٹرالی الٹنے سے سڑک بند
تفصیلات کے مطابق قصور کے اہم روڈ قصور دیپالپور روڈ پر سفر کرنا شہریوں کے لئے انتہائی مشکل ترین ہو چکا ہے
ایک تو دیپالپور روڈ عرصہ دراز سے تاحال زیر تعمیر ہی ہے اوپر سے دن رات اوور لوڈڈ ٹرالیوں و ٹرکوں نے لوگوں کا سفر کرنا انتہائی مشکل بنا دیا ہے جس کے باعث کئی حادثے رونما ہو رہے ہیں اور شہری قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں
گزشتہ دن بھی نور پور کے قریب توڑی سے بھری اوور لوڈڈ ٹرالی الٹ گئی جس سے سڑک کی وہ سائیڈ تاحال بند پڑی ہے
ان اوور لوڈڈ ٹرالیوں ٹرکوں کا سائز سڑک کے برابر ہوتا ہے جس کے باعث انہیں اوور ٹیک کرنا انتہائی خطرناک ترین ہوتا ہے جب کہ سڑک بیشتر جگوں سے ون وے ہے اس بابت خطرات اور بھی بڑھ گئے ہیں اس ساری صورتحال پر ٹریفک پولیس قصور اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس قصور خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں
شہریوں نے ڈی پی او قصور سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات