August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*جامعہ کراچی اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر سندھ چیپٹر کے پاکستان کی زرعی برآمدات کو بڑھانے کے لئے لیٹر آف انٹیٹ پر دستخط*

IMG-20240822-WA0029
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*جامعہ کراچی اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر سندھ چیپٹر کے پاکستان کی زرعی برآمدات کو بڑھانے کے لئے لیٹر آف انٹیٹ پر دستخط*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر سندھ چیپٹر (آئی ٹی ایس) نے گزشتہ روز بین الاقوامی معیار کے مطابق پاکستان کی زرعی برآمدات کو بڑھانے اور عالمی منڈی تک اس کی رسائی کو یقینی بنانے کے لئے لیٹر آف انٹینٹ (ایل اوآئی) پر دستخط کئے جس کے تحت جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ کو مقامی طور پر تیارکی جانے والی مصنوعات و دیگر اشیائے خوردونوش کی بین الاقوامی منڈیوں کے معیار کے مطابق تیاری اور ان تک رسائی کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔ پاکستان میں پائی جانے والی بیشتر اشیائے خوردونوش بہترین ذائقہ، خوشبو اور غذائیت سے بھرپور ہونے کے باوجود بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل نہیں کر پارہی ہیں جس کی بڑی وجہ ان کے معیارات پر پورانہ اُترنا ہے جس کی ایک بڑی وجہ تربیت اور وسائل کا فقدان ہے۔آئی ٹی ایس اس حوالے سے جامعہ کراچی کے طلبہ کو تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وسائل بھی فراہم کرے گی تاکہ وہ پاکستانی مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کو بین الاقوامی منڈیوں کے معیار کے مطابق تیار کرنے میں مقامی صنعتوں کی مدد کرسکیں۔زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اور امید ہے کہ اس کے ذریعے اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ اگر ہم اپنی مصنوعات کے معیار میں اضافہ کریں گے تو انہیں بغیر کسی پریشانی کے بین الاقوامی مارکیٹ مل جائے گی۔ ہمیں اپنی مصنوعات تیار کرنے کے لئے بین الاقوامی معیار کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی کے ڈاکٹر عبدالحق، شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر غفران سعید، ایگری بزنس چین اسپیشلسٹ محسن اعظم، عمر تارڑ و دیگر بھی موجود تھے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0