October 23, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ چک نمبر 284 اضافی ابادی محمد حسنین ولد محمد سلیم عمر 3سال باہر کھیلتےبچوں نےگھر آ کر بتایا کہ اُن کا بچہ کھیلتے ہوئے نہر میں گر گیاہے۔

IMG-20240821-WA0162

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ
چک نمبر 284 اضافی ابادی محمد حسنین ولد محمد سلیم عمر 3سال باہر کھیلتےبچوں نےگھر آ کر بتایا کہ اُن کا بچہ کھیلتے ہوئے نہر میں گر گیاہے۔

ڈراوننگ ایمرجنسی کی کال موصول ہونے پر ریسکیو کنٹرول نے فوری قریبی رجانہ کی پوانئٹ سے TA-17 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ریسکیو وہیکل کو موو کروا دیا اس کے بعد ریسکیو کنٹرول روم نے مزید ریسکیو سٹاف کے ساتھ TA-13کو بھی ایمرجنسی پرموو کروا دیا۔ موقع پر پہنچ کر معلوم ہواکہ بچہ گھر کے باہر گلی میں بچوں کے ساتھ نہر کے کنارے پر کھیل رہا تھا کہ اسی دوران بچہ اچانک نہر میں گر گیا جس کی اطلاع وہاں موجود بچوں نے اُس بچے کے گھر والوں کو آکر دی۔ جس پر گھر والوں نے ریسکیو 1122کو کال کی کہ بچہ ڈھونڈنے میں ہماری مدد کریں۔
ریسکیو سٹاف نے فوری جائے حادثہ پر رسپانس کرتے ہوئے بچے کی تلاش شروع کر دی۔لائن سرچ،سکوبا سرچ کی گی 2گھنٹے ریسکیو آپریشن کرنے کے بعد ایک کلومیٹر کے فاصلے سے ڈیڈ باڈی لائن سرچ کرتے ہوئے ملی۔ڈیڈ باڈی کو 10منٹ CPR کیا گیا بحال نہ ہو نے پر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا

نہر گوگیرہ برانچ جس کی گہرائی 5سے7 فٹ اور چوڑائی تقریبا 30فٹ ہے۔