وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن صاف ستھرے پنجاب کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیاگیا۔ صفائی شیڈول کے مطابق کوئی بھی سینٹری ورکر بستی یا چکوک میں نہ پہنچا ۔اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن صاف ستھرے پنجاب کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیاگیا۔ صفائی شیڈول کے مطابق کوئی بھی سینٹری ورکر بستی یا چکوک میں نہ پہنچا ۔اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
میلسی (محمدمختارسولگ)تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کے ویژن صاف ستھرےپنجاب کے احکامات کو سیکرٹری یونین کونسل 124ڈبلیو بی نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔ سیکرٹری یونین کونسل نے موضع 200ڈبلیو بی کو آبادی کے لحاظ سے صفائی شیڈول کے مطابق صفائی کروانے سے محروم رکھا ہے۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جگہ جگہ گندے پانی کے جوہر موجود ہیں ،جس سے موذی مرض پھیل رہی ہیں سیکرٹری یونین کونسل اپنے ذاتی کاموں میں مصروف ہے اور سینٹری ورکروں کو صرف من پسند ڈیروں پر تعینات کر کے فوٹو سیشن کر کے اعلیٰ افسران کو سب اچھے کی رپورٹ پیش کررہا ہے۔ بستی سعید آباد چک نمبر 200ڈبلیو بی کا ایک رہائشی حصہ ہے جہاں چک کا رقبہ ہے۔ مگر چک کا کوئی وجود نہیں ہے ۔جو کہ چک کا وجود اور زیادہ آبادی نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کی جانب سے دی جانیوالی تمام سہولیات سے محروم ہے ۔اس لیے سیکرٹری یونین کونسل کی اس پر نظر نہیں پڑتی اور اسے مسلسل نظر انداز کیا جاتا ہے ۔مقامی رہائشیوں نے سیکرٹری یونین کونسل 124 ڈبلیوبی، سینٹری ورکروں کے خلاف بستی سعید آباد ودیگر بستیوں کی صفائی ستھرائی کیلئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.