ویسے تو قول و فعل کے ہمالیائی تضاد کا حامل کذابِ اعظم عمران نیازی ملک و قوم کے لیے تباہی و بربادی کے لامتناہی اسباب لانے کی تاریخ رکھتا ہے لیکن اس نے جتنی تذلیل یُوتھیوں کی فرمائی ہے، اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اپنی ہر بات پر اِنتہائی بے شرمی سے یُوٹرن لینے والے
ویسے تو قول و فعل کے ہمالیائی تضاد کا حامل کذابِ اعظم عمران نیازی ملک و قوم کے لیے تباہی و بربادی کے لامتناہی اسباب لانے کی تاریخ رکھتا ہے لیکن اس نے جتنی تذلیل یُوتھیوں کی فرمائی ہے، اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اپنی ہر بات پر اِنتہائی بے شرمی سے یُوٹرن لینے والے عمران نیازی نے اُنھیں اپنے کُتوں ٹائیگر اور شیرو کے ناموں تک سے بھی پکارا لیکن برین واشڈ “مطمئن” یُوتھیوں نے ڈھیٹ پن سے اس کی پُوجا میں کمی نہ کی۔
آپ کو دنیا بھر میں شاید ایک بندہ بھی نہ ملے جس کو رتی برابر شک ہو کہ اگر عمران نیازی آج کہہ دے کہ آرمی چیف عاصم منیر ہمارے ابّا جی ہیں تو یُوتھیے جھٹ پٹ نہیں پکار اُٹھیں گے کہ “سید عاصم منیر احمد شاہ صاحب آپ ہمارے پیارے ابٗو جان ہیں اور آپ ہمیں دل و جان سے عزیز ہیں”، جِس کے خلاف یہ آج تھوک کے حساب سے دشنام طرازی کر رہے ہیں کیونکہ یُوتھیوں کے سابق ابّا جان یعنی آرمی چیف جنرل باجوہ کی ناقابل تردید مثال موجود ہے۔
بے شک یُوتھیے مظلوم ہیں (یا پھر اِن کے پیچھے ضرور کوئی بددعا لگی ہوئی ہے) اور یُوتھیوں کی برین واشنگ کرنے والے اِنتہائی ظالم، جنھوں نے یُوتھیوں کو عزت و ذلت سے بے گانہ کر دیا ہے۔