رائٹ آف وے اور بلڈنگ بائی لاز پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ
رائٹ آف وے اور بلڈنگ بائی لاز پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ
تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد دوبارہ خلاف ورزیوں کی روک تھام، واگزار اراضی کے تحفظ اور ضروری ترقیاتی کاموں کو یقینی بنایا ہے۔کمشنر پشاور ڈویژن خالد محمود
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود کی زیرِ صدارت اجلاس میں ورسک روڈ، چارسدہ روڈ، کوہاٹ روڈ اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے اور رائٹ آف وے کو کھلا رکھنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر، PDA، پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی (PKHA) اور متعلقہ ٹی ایم ایز کے حکام نے شرکت کی۔کمشنر پشاور نے ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد دوبارہ خلاف ورزیوں کی روک تھام، واگزار اراضی کے تحفظ اور ضروری ترقیاتی کاموں کو یقینی بنایا جائے۔ منظور شدہ نقشوں کے برعکس تعمیرات اور سڑکوں کی حدود پر تجاوزات کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔متعلقہ اداروں کو عوامی آگاہی، مؤثر نگرانی اور باہمی رابطے کے ذریعے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور تجاوزات کے مستقل خاتمے کے اقدامات کرنے، جبکہ تفصیلی تعمیلی رپورٹ سات روز میں کمشنر آفس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔