نیویارک سٹی کے میئر کے الیکشن کی دوڑ میں34 سالہ ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی کو پولز میں واضح برتری حاصل ہے۔ رپورٹس کے مطابق ابتدائی ووٹنگ میں چار دنوں میں تین لاکھ نیویارکرز نے ووٹ ڈالے، ممدانی 44 فیصد کے ساتھ آگے، کومو 34 فیصد پر، سلیوا تیسرے نمبر پر ہیں۔ 4 نومبر کو ہونے والے اس الیکشن میں ان کا مقابلہ آزاد امیدوارسابق گورنر اینڈریو کومو اور ریپبلکن کورسٹس سلوا سے ہے۔ موجودہ میئر ایرک ایڈمز نے ستمبر میں اپنے دوبارہ انتخاب کی الیکشن مہم معطل کر دی تھی۔ ابتدائی ووٹنگ 25 اکتوبر سے شروع ہو چکی ہے۔
52









