43

جوڑاکلاں (راجہ نورالہی عاطف سے) فیض حسن ملک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز مردانہ ضلع خوشاب نے گورنمنٹ پرائمری سکول رکھ جوڑا

جوڑاکلاں (راجہ نورالہی عاطف سے) فیض حسن ملک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز مردانہ ضلع خوشاب نے گورنمنٹ پرائمری سکول رکھ جوڑا کلاں کا وزٹ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزٹ کے دوران اسٹاف کا حاضری رجسٹر چیک کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے مختلف کلاسوں میں جا کر بچوں سے اسباق کے مختصر ٹیسٹ لیے، جن میں انگریزی اور ریاضی کے مضامین میں طلبہ کی کارکردگی اطمینان بخش پائی گئی۔ اساتذہ کو لیسن پلان میں مزید بہتری اور طلبہ کی تعلیمی استعداد بڑھانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔فیض الحسن ملک نے اس موقع پر سکول کی عمارت، صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں