9

ہارون آباد ((. . . . )): محکمہ زراعت پنجاب کے زیرِ اہتمام آج کسان سہولت سینٹر ہارون آباد کا باقاعدہ

ہارون آباد ((. . . . )): محکمہ زراعت پنجاب کے زیرِ اہتمام آج کسان سہولت سینٹر ہارون آباد کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد جناب عابد سرور کھوکھر نے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ہارون آباد ریحان عالم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) ہارون آباد مبشر اقبال، محکمہ زراعت کے افسران، زرعی ماہرین، ڈیلرز اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ہارون آباد ریحان عالم نے بتایا کہ کسان سہولت سینٹر کے قیام کا مقصد کاشتکاروں کو ایک ہی جگہ پر معیاری زرعی ادویات، کھادوں، جدید زرعی معلومات، فصلوں کی حفاظت، کیڑوں کے بروقت تدارک اور دیگر زرعی خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر نے سینٹر کا معائنہ کیا، مختلف زرعی مداخل کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو معیاری اشیاء، بروقت رہنمائی اور بہترین سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
تقریب کے اختتام پر کاشتکاروں نے حکومت پنجاب اور محکمہ زراعت کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کسان سہولت سینٹر زرعی شعبے کی ترقی اور کاشتکاروں کی فلاح میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں