7

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی ستی رپورٹر) ڈاکٹر عامر رضا نے کہا کہ عوام کے لیے صحت کے شعبے میں ایک

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی ستی رپورٹر) ڈاکٹر عامر رضا نے کہا کہ عوام کے لیے صحت کے شعبے میں ایک بڑی خوشخبری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر اے ایم ہیلتھ کیئر ملتان کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بہاولنگر کی لیبارٹری کو جدید خطوط پر مکمل طور پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید ترین طبی مشینری نصب کر دی گئی ہے، جس کے بعد مریضوں کو چوبیس گھنٹے معیاری لیبارٹری سہولیات میسر آئیں گی نئی لیبارٹری میں اسپیشل کیمسٹری کے تحت تھائرائیڈ پروفائل، ایچ بی اے ون سی، اینٹی ایچ سی وی، ایچ بی ایس اے جی، ایچ آئی وی اور سفلس کے ٹیسٹ ایلیزا طریقۂ کار کے ذریعے کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ متعدد جدید تشخیصی ٹیسٹ حکومتی سبسڈی ریٹس پر دستیاب ہوں گے، جس سے عوام کو بروقت، معیاری اور کم لاگت میں طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی جدید مشینری کی بدولت مختلف طبی ٹیسٹ پہلے سے کہیں زیادہ تیز رفتاری، درستگی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق انجام دیے جائیں گے، جس سے نہ صرف مریضوں کی بروقت تشخیص ممکن ہوگی بلکہ علاج کے معیار میں بھی نمایاں بہتری آئے گی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لیبارٹری کی خدمات چوبیس گھنٹے بلا تعطل جاری رہیں گی، تاکہ ایمرجنسی اور معمول کے مریض کسی بھی وقت تشخیصی سہولیات سے استفادہ کر سکیں ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کی جدید لیبارٹری کی اپ گریڈیشن کو ضلع بھر کے مریضوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو صحت کی معیاری اور سستی سہولیات کی فراہمی میں حکومتِ پنجاب کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں