قصور
انسانیت سوز واقعہ
قادر آباد میں شادی کے انکار پر 2 بچوں کی ماں40 سالہ راحیلہ کو بے دردی سے ذبح کر دیا گیا
راحیلہ 13سال قبل بیوہ ہوگئی تھی ،شوہر کی وفات کے بعد راحیلہ نے دوسری شادی کی بجائے محنت مزدوری سے بچوں کے پیٹ پالنے کا فیصلہ کیاوہ ایک سکول میں آیا کی نوکری کرنے لگی
سکول کے گارڈ عبد اللہ کی گندی نظر راحیلہ پر پڑ گئی عبداللہ راحیلہ کو نکاح کے لیے منانے لگا لیکن راحیلہ نہ مانی
سیکورٹی گارڈ مسلسل انکار سن کر آپے سے باہر ہوگیا،اس نے سکول کے اندر ہی راحیلہ کو چھر یوں کے وار کر کے ذبح کر دیا
یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ عبد اللہ کی پہلے بھی دو بیویاں اور بچے ہیں وہ راحیلہ سے تیسری شادی کرنا چاہتا تھا