سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل کی خصوصی ہدایت پر سکھر پولیس کی جانب سے سماجی برائیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ پٹنی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب کی بھاری مقدار میں ترسیل کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق، ایس ایچ او تھانہ پٹنی کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک مشتبہ شخص شراب کی بھاری مقدار خیرپور منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کندرا روڈ کے قریب ناکہ بندی کی اور مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔تلاشی کے دوران پولیس نے گاڑی سے شراب کے 9 کارٹون، جن میں مجموعی طور پر 216 بوتلیں شامل تھیں، برآمد کرلیں۔ موقع پر موجود ڈرائیور کی شناخت لالو مل کے نام سے ہوئی، جسے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم شراب کی یہ کھیپ روہڑی سے خیرپور منتقل کر رہا تھا، تاہم کارروائی کے دوران اسے کامیابی سے ناکام بنا دیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلاف 3/4 PEHO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل نے تھانہ پٹنی پولیس ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سکھر پولیس معاشرے سے منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس طرح کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جاسکے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]