45

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ خوشاب کی جانب سے ڈی آفس کمپلیکس تا ڈی سی آفس مین گیٹ تک یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ خوشاب کی جانب سے ڈی آفس کمپلیکس تا ڈی سی آفس مین گیٹ تک یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔
ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کی۔ریلی کے آغاز سے قبل ریلی شرکاء نے علامتی طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول سمیت دیگر محکموں کے افسران ،طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءے ریلی نے ہاتھوں میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کے مطابق ریلی کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے غیر قانونی طور پر کشمیر پر قبضہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ
بھارتی قبضہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ملک شاکر بشیر اعوان نے مزید کہا کہ کشمیری عوام اپنی آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ
پاکستان ہر فورم پر کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا کہنا تھا کہ یومِ سیاہ منانے کا مقصد کشمیری عوام سے یکجہتی اور حقِ خودارادیت کے عزم کی تجدید ہے۔
واک کے اختتام پر شہداء کشمیر کے ایصالِ ثواب اور ملک پاکستان کی سلامتی کی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں