38

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) دیگر علاقوں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔ اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) دیگر علاقوں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔ اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب رانا شبیر احمد صابری کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی ۔جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک سمیت اساتذہ کرام اور طلباء نے بھرپور شرکت کی ۔ شرکائے ریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر مقررین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے اور یہاں پر ظلم و ستم بند کیا جائے ۔ آخر پر ملک و قوم و عالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں