ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون اباد میں 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام سے ظاہر یکجہتی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابدسرور کھوکھر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی میں سعود فاروق خان چغتائی سجاد خان فیاض رامے رانا فیاض راشد سعدی عدنان چوہدری عادل سلطان حاجی یونس نویدِ شاہ زاہد حسین انجم ڈاکٹر عارف رضا ملک حافظ آصف شہزاد ملک سمیت مختلف محکمہ کے افسران طلبہ سول سوسائٹی کے نمائندگان انجمن تاجران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد لے کے رہیں گے ازادی کے نعرے درج تھے ریلی بلدیہ افس سے شروع ہو کر چوک فوارہ پر اختتام پذیر ہوئی وہاں پر مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا اور کشمیر بھائیوں سے حق خود ارادیت کی حمایت کا ارادہ کیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر نے کہا یہ جو 27 اکتوبر کا دن ہے یہ کشمیریوں سے اظہار یکجتی کے لیے منا رہے ہیں یہ وہ سیاہ دن تھا جس دن غاصب ہندوستانی فوجیں کشمیر کی پاک زمین کے اندر داخل ہوئی تھیں ہم کشمیر کی آزادی تک ہم ہماری افواج پاکستان اور ہماری عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]