dua online news 28

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) نائب صدر کے آئی یوتھ بہاولنگر ڈاکٹر عارف رضا ملک نے کہا کہ “یومِ سیاہ” منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) نائب صدر کے آئی یوتھ بہاولنگر ڈاکٹر عارف رضا ملک نے کہا کہ “یومِ سیاہ” منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ جب تک انہیں ان کا حقِ خودارادیت حاصل نہیں ہوتا، ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا جائے۔ آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں