ہمارے اس خطے نے بہت نامور کھلاڑی پیدا کئے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ محمد احمد بھی آنے والے کل نامور کھلاڑی بنے گا ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ ہمارے اس خطے نے بہت نامور کھلاڑی پیدا کئے ۔۔۔۔
۔۔۔۔ محمد احمد بھی آنے والے کل نامور کھلاڑی بنے گا ۔۔۔۔۔
۔۔۔ 10 /12 سال کی عمر میں آل راؤنڈر ہونا حیران کن ہے ۔
۔۔۔ عبدالقادر سے متاثر ہو کر باؤلنگ جبکہ بابت اعظم کو دیکھ کر بیٹنگ شروع کی ۔۔۔
۔۔۔۔ تحریر ۔۔۔ سید ندیم جعفری رینالہ خورد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحصیل رینالہ خورد کے قصبہ چوچک سے تعلق رکھنے والے ننھے منے بچے محمد احمد ولد الطاف حسین انجم نے کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھ کر لوگوں کو حیران کردیا ۔2011 میں پیدا ہونے والے بچے نے ابتدائی تعلیم دراتقوی سکول باماں بالا میں حاصل کی ۔ پانچویں کلاس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ایجوکیٹر سکول چوچک میں داخل ہوگئے ۔ جو اسوقت نویں کلاس کے طالب علم ہیں ۔ موصوف کو دو سال قبل اپنے والد کو دیکھتے ہوئے کرکٹ کا شوق پیدا ہوا ۔ جو چند ہی ایام میں جنون کی حد تک شدت اختیار کرگیا ۔ وہ کرکٹر عبد القادر سے متاثر ہو کر بہتریں باؤلر جبکہ بابر اعظم کی طرزِ پر بیٹنگ کا آغاز کردیا ۔ آل راؤنڈر کرکٹر کے بہترین کھلاڑی بننے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہا ہے ۔ وہ روزانہ 25 تا 30 اوور باؤلنگ ، جبکہ 10 تا 12 اوورز بیٹنگ کرتا ہے ۔
۔۔۔آج جعفر اسٹیڈیم میں اسکی حیران کن باؤلنگ و بیٹنگ سے مستقبل میں ایک بہترین کھلاڑی ہونے کی امید بک گئی ہے ۔ وہ ملک اور علاقے کا نام روشن کرنے جارہے ہیں ۔ جعفر اسٹیڈیم میں جب اس بچے سے گفتگو ہوئی تو مزید حیرانگی ہوئی کہ وہ لاہور میں عبدالقادر انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی قزافی سٹیڈیم لاہور میں زیر تعلیم ہیں ۔ ہمارے شہر نے عبد الروف خاں ، حافظ محمد اعجاز ، ملک ارشد ، عامر ملک ، شیخ عمران حیدر ، عامر جعفری ، جیسے کرکٹر پیدا کئے ۔ میں پُرامید ہوں کہ آنے والے دنوں میں محمد احمد جیسے نوجوان علاقے اور ملک کا فخر ثابت ہونگے اور ہمارا نام روشن کریں گے ۔ تحریر ۔ سید ندیم جعفری ۔۔۔۔۔۔