November 7, 2026

مرشد کی جیل سے اہم گفتگو۔۔!!! آج کی گفتگو بہت ہم ہے۔۔ کیونکہ بہت سی افواہوں اور غلط فہمیوں کو جواب ہے اس میں۔۔!!!

20240816_151246

مرشد کی جیل سے اہم گفتگو۔۔!!!
آج کی گفتگو بہت ہم ہے۔۔ کیونکہ بہت سی افواہوں اور غلط فہمیوں کو جواب ہے اس میں۔۔!!!

فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں۔۔ اگر ڈرا ہوا ہوتا تو نو مئی کے سانحہ کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنائے جانے کا مطالبہ نہ کرتا۔۔
اسٹیبلشمنٹ کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ۔۔ وہ ہوش کے ناخن لے دیکھ لیں ملک تباہی کی طرف جارہا ہے۔۔
سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی۔۔ اب تک 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو گیا۔۔ ایسی صورتحال میں سرمایہ کاری کہاں سے آئے گی۔۔ ملک پہلے ہی بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہے۔۔ سوشل میڈیا عوامی آواز ہے۔۔ اس پر پابندی نہ لگائی جائے۔۔

جیل میں جیمرز لگے ہوئے ہیں۔۔ موبائل نہیں چلتے۔۔ ذولفی بخاری سے رابطے کے لئے فون کی ضرورت نہیں۔۔ وکلا موجود ہیں۔۔ ان کے ذریعے پیغام بھجوا سکتا ہوں۔۔

ہمارے خلاف نیا ریفرنس 23 نومبر کو چیف جسٹس کے ریمارکس پر بنایا گیا۔۔ زیر سماعت ریفرنس پر چیف جسٹس کیسے ریمارکس دے سکتے ہیں۔۔ ہم سمجھتے ہیں چیف جسٹس نے ریمارکس دے کر اس جج کو واضح پیغام دیا ہے۔۔
یہ سب کچھ صرف چیف جسٹس کی ایکسٹینشن اور دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔۔ چیف جسٹس نے ہماری 3 مزید وکٹیں گرا دی ہیں۔۔

نواز شریف بیان جاری کرنے سے پہلے اکنامک سروے رپورٹ پڑھ لیتے۔۔ وہ جھوٹ نہیں ہے۔۔ 2018 کے انتخابات کے بعد یہ لوگ ساڑھے 19 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کر گئے تھے۔۔ شدید مالی مشکلات کا شکار ہونے کے باعث آئی ایم ایف سے رجوع کیا تھا۔۔

عاطف خان اور جنید اکبر کو پیغام ہے کہ وہ معاملہ کو عوام میں نہ لے کر جائیں۔۔ اینٹی کرپشن کمیٹی سے ملیں۔۔ اینٹی کرپشن کمیٹی سے مل کر دیکھیں کہ انہوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا۔۔

مخصوص نشستوں کے معاملے پر آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔۔ مجھے دو مرتبہ قتل کرنے کی سازش کی گئی۔۔
پہلی سازش وزیر آباد اور دوسری سازش جوڈیشل کمپلیکس میں کی گئی۔۔
9 مئی کا کیس ایک گھنٹے میں ختم ہو سکتا ہے۔۔
کس کے حکم پر مجھ پر تشدد کیا گیا اور مجھے اغواء کیا گیا۔۔

1گھنٹے میں پتہ چل سکتا ہے کہ سی سی ٹی وی کس نے چوری کی۔۔ کس قانون کے تحت یہ فیصلے کرتے ہیں۔۔ تمام ثبوت ان کے پاس ہیں۔۔
میں چاہوں تو ایک گھنٹے میں آرٹیکل چھپوا سکتا ہوں۔۔ وکلاء موجود ہیں۔۔
اکسفورڈ یونیورسٹی میں وی سی کے انتخابات پر زلفی بخاری کو پیپرز جمع کروانے کا کہہ دیا ہے”۔