سرگودھا *کمشنرسرگودھا جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا پیشگی آغاز کیا
سرگودھا
*کمشنرسرگودھا جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا پیشگی آغاز کیا*مزید تفصیلات جانتے ہیں ملک شاہنواز جالپ کی اس رپورٹ میں
کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان سی او ہیلتھ سرگودھا ڈاکٹر سارہ صفدر نے
ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ( ڈی ایچ کیو) میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا پیشگی افتتاح کر دیا۔ یہ افتتاح مہم کے آغاز سے تین روز قبل کیا گیا تاکہ عوام میں آگاہی اور ذمہ داری کا احساس اجاگر ہو، والدین اس قومی مہم کی اہمیت کو سمجھیں اور اپنے بچوں کو قطرے پلانے کے لیے تیار رہیں۔ کمشنر سرگودہا نے کہا کہ مہم سے چند دن پہلے اس کی شروعات کا مقصد صرف رسمی کارروائی نہیں بلکہ لوگوں کو سنسٹائز کرنا اور انہیں اپنی معاونت و ذمہ داری کا احساس دلانا ہے تاکہ مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ انسدادِ پولیو مہم 13 سے 16 اکتوبر تک سرگودہا،، جس کے دوران 15 لاکھ 57 ہزار 210 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈویژن بھر میں مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 7592 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 6969 موبائل، 424 فکسڈ اور 199 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ مہم کی نگرانی کے لیے 1367 ایریا انچارجز اور 320 یونین کونسل میڈیکل آفیسرز (UCMOs) تعینات کیے گئے ہیں۔ سرگودہا میں 7 لاکھ 9 ہزار 266 بچوں کو ہدف بنایا گیا ہے،جہاں 3331 ٹیمیں کام کریں گی۔
لاہور رنگ سے گفتگو …سی ای او ہیلتھ سرگودھا .ڈاکٹر سارہ صفدر
.
۔