November 6, 2026

اوکاڑہ ۔ بیورو چیف جاوید راہی ۔۔۔ادب ، محنت ، لگن ، ایمانداری کی بدولت ہی آپ ترقی کرکے اونچا مقام حاصل کرسکتے ہیں ۔ دنیا میں کامیاب لوگوں کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ کسی کی سچی لگن ، محنت رنگ لاتی ہے۔ ہمارے گاؤں قصبوں ، اور چھوٹے شہروں کے نوجوان پریشان ہوتے ہیں کہ ہمیں بڑے کالجز ،

IMG-20240816-WA0169

اوکاڑہ ۔ بیورو چیف جاوید راہی
۔۔۔ادب ، محنت ، لگن ، ایمانداری کی بدولت ہی آپ ترقی کرکے اونچا مقام حاصل کرسکتے ہیں ۔ دنیا میں کامیاب لوگوں کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ کسی کی سچی لگن ، محنت رنگ لاتی ہے۔ ہمارے گاؤں قصبوں ، اور چھوٹے شہروں کے نوجوان پریشان ہوتے ہیں کہ ہمیں بڑے کالجز ، یونیورسٹیوں میں داخلہ نہیں ملے گا ۔ ہم کامیاب نہیں ہونگے ۔ اس سوچ کو بدل دیں ۔ کامیابی آپکا مقدر ہوگئی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عامر شاہد ڈائریکٹر نیب پنجاب نے الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام اکبر ہال میں تقریب تقسیم ایوارڈز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلع بھر سے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان ، سماجی و صحافتی ، کاروباری و فلاحی شخصیات ، طلباء و طالبات ، اساتذہ ، کھلاڑیوں اور مختلف محکموں سے مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہونے والے ملازمین ، قرات ، نعت ، تقریر ، ملی نغموں کے مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کے علاؤہ راؤ غلام قادر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ، میاں سہیل انور ڈپٹی ڈائریکٹر پمیرا ، حافظ محمد شفیق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ، ڈاکٹر طاہر منیر بٹ پرنسپل ایگریکلچر یونیورسٹی ، ڈاکٹر نور محمد پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول ، ڈاکٹر احمد کمال ناصر ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ، شفقت رسول قمر پرسن سٹاف آفیسر ، چوہدری جاوید اقبال گجر تحصیل پاپولیشن آفیسر ، دلشاد محمد کھوکھر سابقہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ، راشد علی انچارج رسیکیو 1122 ، ڈاکٹر اشوک کمار ڈی ڈی ایچ او ، خالد سیف اللہ پرنسپل گورنمنٹ کالج ، ڈاکٹر کاشف سیعد پرنسپل کاھنور ایجوکیشن ہاؤس ، محمد آفتاب ڈوثرنل انجینئر ٹیلی فون ، محمد رؤف منیجر ریونیو ٹیلی فون ودیگر شخصیات موجود تھیں