سکھر آئی جی موٹر وے سلمان چوھدری, ایڈیشنل آئ جی ساؤتھ ریجن منیر احمد شیخ اور ڈی آئی جی موٹر وے سندھ محمد سلیم کی خصوصی ہدایت کے بعد پورے ملک کی طرح سکھر سیکٹر میں بھی جشن آزادی پر مختلف تقریبات کا انعقاد
سکھر آئی جی موٹر وے سلمان چوھدری, ایڈیشنل آئ جی ساؤتھ ریجن منیر احمد شیخ اور ڈی آئی جی موٹر وے سندھ محمد سلیم کی خصوصی ہدایت کے بعد پورے ملک کی طرح سکھر سیکٹر میں بھی جشن آزادی پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں ایس پی موٹروے سکھر سیکٹر رانا محمد اسماعیل کی زیر نگرانی رنگا رنگ تقریبات منعقد کی گئیں۔سکھر سیکٹر کے تمام دفاتر میں قرآن خوانی اور تلاوت کلام پاک کے بعد پرچم کو سلامی پیش کی گئی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔جشن آزادی کے موقع پر تمام آفسز میں کیک بھی کاٹے گئے۔ اس کے علاوہ پنوعاقل کرکٹ اسٹیڈیم میں جشن آزادی کے سلسلے میں کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس کے مھمان خصوصی ڈی ایس پی اکرم ڈوگر تھے جبکہ سکھر سیکٹر میں موٹروے پولیس نے ننھے بچوں کے ھمراھ پودے بھی لگائے جس میں بچوں نے جوش و خروش کا مظاھرہ کیا, سکھر سے روہڑی ٹول پلازہ تک موٹر وے پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی موٹر وے پولیس سکھر سیکٹر اکرم ڈوگرکا کہنا تھا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی آزادی کا دن جوش و جذبے سے مناتی ہیں جشن آزادی کے موقع پر موٹر وے پولیس کے افسران اور ننہے بچوں نے آنے جانے والے مسافروں میں پاکستانی پرچم اور تحائف بھی تقسیم کئیے۔ جس پر مسافروں نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور موٹر وے پولیس کی تعریف بھی کی۔
جاری کردہ
پریس ترجمان
ڈی آئی جی موٹر وے سندھ
0315.2281929