October 9, 2026

سرگودہا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر کے ہمراہ کٹھوائی میں واقع ریسٹ ہاؤس کا دورہ

IMG-20251005-WA0098

سرگودہا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر کے ہمراہ کٹھوائی میں واقع ریسٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔کٹھوائی ریسٹ ہاؤس جو کہ ماضی میں سرکاری افسران اور اہم شخصیات کے قیام کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے، طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہے۔ کمشنر نے ریسٹ ہاؤس کی موجودہ حالت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عمارت کی مرمت اور بحالی کے لیے جامع تخمینہ لاگت تیار کر کے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کی عمارتیں نہ صرف حکومتی سرگرمیوں کے لیے اہم ہیں بلکہ ان کا تاریخی اور ثقافتی پہلو بھی ہے، اس لیے ان کی بحالی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر تعمیراتی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے جنہیں ریسٹ ہاؤس کو اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت دی گئی۔