November 2, 2026

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) پریس کلب خوشاب میں جشن یوم آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں سینیئر صحافی بابر علی ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس شاندار تقریب میں صحافی برادری سمیت دیگر نمائندہ سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی سینیئر

IMG-20240815-WA0191

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) پریس کلب خوشاب میں جشن یوم آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں سینیئر صحافی بابر علی ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس شاندار تقریب میں صحافی برادری سمیت دیگر نمائندہ سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی سینیئر صحافی بابر علی ملک نے پرچم کشائی کی اور یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا ۔ نامورصحافی بابر علی ملک کا کہنا تھا کہ پریس کلب خوشاب شاندار روایات کا امین ادارہ ہے ۔ مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے ساتھ ساتھ اس ادارے نے ہمیشہ قومی تہواروں کو شایان شان طریقے سے اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے قابل تقلید کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم آزادی کا دن درحقیقت تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم نے وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ءپاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے من حیث القوم اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے ۔