November 2, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی براۓ انسداد ڈینگی خوشاب کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب قاضی نے کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ نیازی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف کے علاوہ

IMG-20240815-WA0184

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی براۓ انسداد ڈینگی خوشاب کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب قاضی نے کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ نیازی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف کے علاوہ اریگیشن ،سوشل ویلفیئر ،لوکل گورنمنٹ اور تمام متعلقہ محکموں کےسربراھان نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راو گلزار یوسف نےصدر اجلاس کو ڈینگی سروے لنس اور ٹیموں کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) نے کہا کہ متوقع بارشوں سبب پانی کی نکاسی کا بروقت انتظام کریں۔ انہوں نے سروے لنس بہتر کرنے کی ھدائت کرتے ہوئے کہا کہ چھتوں کی صفائی کو بہتر کریں اور تمام ڈینگی یوزرز کے کام کو چیک کریں۔ بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل )نے ورکس ڈیپارٹمنٹ اور PEMA سکولز کے یوزرز کی پراگرس کم ھونے کی وجہ سے ان کے انچارجز کو پراگرس بہتر کرنے کی ھدائت کی۔