August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

کچھ تبصرے اور تجزیے نظر سے گزرے جن میں کہا گیا کہ بھارت محسن نقوی سے ٹرافی لینا نہیں چاہتا لہٰذا انہیں پیچھے ہٹ جانا چاہیے اور کسی اور کے ذریعے ٹرافی دلوائی جائے۔

FB_IMG_1759229816892

میری رائے میں یہ بالکل غلط سوچ ہے۔

اختلاف اپنی جگہ میرے بھی محسن نقوی سے کئی معاملات پر اختلاف ہیں لیکن کل رات انہوں نے جو مؤقف اپنایا وہ سو فیصد درست اور غیرت مندانہ تھا۔
وہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہیں اور ہمیشہ سے روایت یہی رہی ہے کہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو صدر ہی پیش کرتے ہیں۔

اگر بھارت کی ہٹ دھرمی یہ ہے کہ وہ صدر سے ٹرافی لینے کو تیار نہیں تو پھر سیدھی بات ہے ٹرافی ملے گی ہی نہیں۔ کھیل میں سیاست گھسانے کا آغاز بھارت نے کیا ہے اور اب محسن نقوی نے بالکل اسی زبان میں انہیں جواب دیا ہے۔

یہی درست پالیسی ہے۔

ٹٹ فار ٹیٹ۔۔ ورنہ ہر بار بھارت کی ضد اور انا کے آگے اچھا بننے کی کوشش پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔ اس بار محسن نقوی نے بطور صدر ایک محبِ وطن اور باوقار رویہ اختیار کیا ہے جو قابلِ تحسین ہے۔

اور ہاں یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کا کوئی ٹورنامنٹ ملک سے باہر منعقد ہو رہا ہے۔ اصل میں یہ ٹورنامنٹ بھارت میں ہونا تھا لیکن چونکہ پاکستان نے وہاں جانے سے صاف سے انکار کیا اس لیے یہ دبئی میں منعقد ہوا۔

افتخار احمد

#PakVsIndia #muhsinnaqvi #AsiaCup

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0