November 2, 2026

*آرمی چیف کی تقریر محب وطن سپہ سالار کی للکار تھی، کیپٹن عاصم ملک*

IMG-20240815-WA0163

*آرمی چیف کی تقریر محب وطن سپہ سالار کی للکار تھی، کیپٹن عاصم ملک*
اسلام آباد(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی رہنما اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے گذشتہ روز کمانڈر انچیف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی مدلل تقریر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز جشن آزادی کے موقع پر کمانڈر انچیف کی تقریر ہر پاکستانی کی دل کی ترجمانی تھی،جنرل حافظ سید عاصم منیر کا تلاوت کلام پاک، ان آیات کا ترجمہ اور بعدازاں پاکستان دشمنوں کو بھرپور انداز میں للکارنا ایک محب وطن اور بہادر سپہ سالار کی للکار تھی، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقریر نے ان حلقوں کو شدید مایوس کردیا ہے جو خدانخواستہ پاکستان کی بربادی دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی تقریر سے ان پاکستانیوں کو بہت زیادہ حوصلہ ملا جو ہر وقت پاکستان اور پاکستان کی معیشت کے بارے میں پریشان رہتے ہیں، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کے خیالات تمام پاکستانیوں کے خیالات ہیں اور تمام پاکستانی بشمول اوورسیز پاکستانی کمانڈر انچیف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اپنی افواج کے آگے ہراول دستے کے طور پر کھڑے ہیں