شورکوٹ جھنگ (نمائندگان)ہر سال کی طرح اس سال بھی پیشنٹ ویلفئر سوسائٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ نے 14 اگست کی تقریبات ٹی ایچ کیو شورکوٹ میں منائی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ اسفند یار صاحب تھے تقریب میں سب سے پہلے جھنڈا لہرایا گیا تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک
شورکوٹ جھنگ (نمائندگان)ہر سال کی طرح اس سال بھی پیشنٹ ویلفئر سوسائٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ نے 14 اگست کی تقریبات ٹی ایچ کیو شورکوٹ میں منائی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ اسفند یار صاحب تھے تقریب میں سب سے پہلے جھنڈا لہرایا گیا تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا پھر نعت خوانی ہوئی اس کے بعد کیک کاٹا گیا اخر میں بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیا اخر میں ایم ایس ٹی ایچ کیو اظہر حسنین صاحب نے اپنے أفس میں چائے پیش کی اس تقریب میں عمادین شہر تاجر برادری اور صحافیوں کی بڑی تعداد ہاسپٹل سٹاف اور ان کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی خاص طور پر میڈم کوثر پروین بچوں کو بہت تیاری کروا کر لائی تھیں انہوں نے قومی نغمے تقریریں اور ٹیبلو پیش کیا مریضوں سٹاف اور بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کی کارکردگی جنرل سیکرٹری رانا اشفاق صاحب نے یوں پیش کیپیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی شورکوٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ سوشل ویلفیئر ایجنسیز رجسٹریشن اینڈ کنٹرول ارڈیننس 1961 کے تحت ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے اور مورخہ 19 6..84 کو رجسٹرڈ ہوا ادارہ نے تاریخ رجسٹریشن سے ہی مریضوں کی فلاح و بہبود اپنی مدد اپ کے تحت شروع کر دی تھی اور الحمدللہ اپ تک کم و بیش 76 ہزار سے زائد مریض ادارہ ہذا سے مستفید ہو چکے ہیں سوسائٹی نے پہلی دفعہ شورکوٹ کی تاریخ میں فری ائی کیمپ کا انعقاد فروی2016 میں کیا جس میں 113 مستحق لوگ مستفید ہوئے اس کے بعد دوسرے فری ائی کیمپ میں 130 افراد مستفید ہوئے جبکہ تیسرے کیمپ میں جو مارچ 2017 کو منعقد ہوا میں 100 مریضوں کا فری اپریشن کروایا گیا جب کہ 1270 مریضوں کا فری چیک اپ اور میڈیسن فراہم کی گئی
سوسائٹی نے شورکوٹ کے مخیر حضرات کے تعاون سے 2019 میں ہسپتال کو تقریبا 12 لاکھ کی ادویات بطور عطیہ دیں جس سے بے شمار ضرورت مند مریض مستفید ہوئے سوسائٹی نے ہسپتال کو ایک عدد میت بکس فریزر عطیہ کیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر میت کو اس میں رکھ سکیں ایس کے علاوہ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے اب تک دو فری بلڈ گروپنگ کیمپس کا انعقاد کیا جس سے کافی تعداد میں لوگ مستفید ہوئے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ہر سال قومی و مذہبی تہواروں کے موقع پر مریضوں میں مٹھائی اور فروٹ تقسیم کرتی ہے سوسائٹی شروع دن سے ہی عوام الناس کے لیے مختلف اگاہی پروگرامز کا اہتمام کر رہی ہے اس سلسلہ میں ہر سال مختلف وبائی امراض کے حوالہ سے لوگوں کو اگاہی دی جا رہی ہے اس مقصد کے لیے سوسائٹی باقاعدہ پمفلٹس اور پینا فلیکسز کے ذریعے لوگوں میں اگاہی فراہم کر رہی ہے اس سال بھی سوسائٹی ہذا نے پچھلے سال کی طرح مخیر حضرات اور ہسپتال کی انتظامیہ کے تعاون سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں غریب اور بے سہارا لوگوں کے علاج معالجے کا سلسلہ جاری رکھا اور تین لاکھ کی انسولین انسولین شوگر کے مریضوں کو مفت فراہم کی اس کے علاوہ 53 مریضوں کو مفتہ ادویات فراہم کی گئی جبکہ 140 مریضوں کو مفت بلڈ فراہم کیا گیا دو عدد الیکٹرک واٹر کولر سوسائٹی کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس کی طرف سے ہسپتال میں نصب کروائے گئے سوسائٹی کی طرف سے ایک عدد ٹرائی سائیکل سپیشل پرسن کو لے کر دی گئی 14 اگست 2023 کو مریضوں اور ہسپتال کے تمام سٹاف میں مٹھائی تقسیم کی گئی پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ہسپتال میں باقاعدہ تین عدد اخبار روزانہ کی بنیاد پر مہیا کر رہی ہے اور باقاعدہ اخبار ڈیسک مہیا کیے گئے ہیں جس سے روزانہ لوگ مستفید ہو رہے ہیں پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ڈینگی پولیو کرونا وائرس خسرہ اور ہیپاٹائٹس کے بارے میں لوگوں کو بھرپور اگاہی دی گئی اس سلسلہ میں باقاعدہ لوگوں میں پمفلٹس تقسیم کیے گئے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی کارکردگی کا سہرا شورکوٹ کے مخیر حضرات کے سر جاتا ہے جن کے تعاون سے سوسائٹی چل رہی ہےاخر میں میں سوسائٹی کے تمام ممبران شورکوٹ کے مخیر حضرات کا انتہائی مشکور ہوں جو سوسائٹی کی بھرپور مدد کرتے ہیں میں ہسپتال کی ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر صاحبان ایم ایس صاحب کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کا ساتھ دیا اور اس کی کارکردگی کو سراہا میں شورکوٹ کی صحافی برادری کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ سوسائٹی کی ہر سرگرمی کو اجاگر کیا اور میڈیا میں بھرپور کوریج دی میں اسسٹنٹ کمشنر اسفند یار صاحب اور تمام معزز مہمانوں کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے اس قومی دن پر سوسائٹی کے پروگرام میں شرکت کی میری دعا ہے کہ اللہ تعالی اپ سب کو صحت تندرستی اور خوشیاں عطا فرمائے