November 17, 2026

*جامعہ کراچی: شعبہ کیمیکل انجینئرنگ میں گرین ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح*

IMG-20250924-WA0453

*جامعہ کراچی: شعبہ کیمیکل انجینئرنگ میں گرین ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح*

*بدقسمتی سے ہم پاکستان میں صنعتی ترقی کی بات تو کرتے ہیں لیکن صنعتی شعبے کو متحرک کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی*

*موجودہ ماحولیاتی چیلنجز اور توانائی کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر ”گرین ٹیکنالوجی پارک” کا قیام ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر خالد عراقی*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم پاکستان میں صنعتی ترقی کی بات تو کرتے ہیں لیکن صنعتی شعبے کو متحرک کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ ہماری صنعت اور اکیڈمیا کے ساتھ کیا تعلق ہے، لیکن عمومی طور پر جب ہم صنعتی شعبے کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہیں تو ان کی شکایت یہ ہوتی ہے کہ اکیڈمیا ان کے صنعتی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ ہمیں خود کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے طلبہ کو ایسی تربیت فراہم کرنی ہوگی تاکہ وہ ایک پروڈکٹ کے طور پر مارکیٹ میں اہم کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے صنعتوں کے ساتھ تواتر کے ساتھ اشتراک اور طلبہ کے لئے تربیتی ورکشاپس، سیمینارز کے انعقاد پر شعبہ کی چیئرپرسن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز، جامعہ کراچی، شعبہ کیمیکل انجینئرنگ جامعہ کراچی، لیدر ریسرچ سینٹر (پی سی ایس آئی آر) اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے اشتراک سے منعقدہ تقریب بعنوان: ماحولیات، دائرہ کاری، پائیداری اور جدت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر نے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ جامعہ کراچی میں ”گرین ٹیکنالوجی پارک” کا افتتاح بھی کیا، جو ادارے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے مزید کہا کہ موجودہ ماحولیاتی چیلنجز اور توانائی کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر ”گرین ٹیکنالوجی پارک” کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ گرین ٹیکنالوجی پارک کا مقصد ماحول دوست اختراعات، تحقیق، اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک کو صاف توانائی، سرسبز معیشت، اور ٹیکنالوجی میں خود کفالت کی جانب گامزن کیا جاسکے۔
قبل ازیں لیدر ریسرچ سینٹر (پی سی ایس آئی آر) سے برکت سولنگی نے چمڑے کی صنعت میں پروٹین سنتھیسس پر مبنی اپنی تحقیق پیش کی جبکہ نسیم خان (ایل آر سی، پی سی ایس آئی آر) نے سالِڈ اسٹیٹ فرمنٹیشن کے دائرہ کار اور اس کی اطلاقی جہات پر روشنی ڈالی۔ تقریب کا ایک اہم حصہ ایک علمی و فکری پینل ڈسکشن تھا، جس کی میزبانی پروفیسر ڈاکٹر ثریا جبین (انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز) نے کی۔ معزز پینلسٹ میں محمد ذیشان (ایل آر سی، پی سی ایس آئی آر)، طاہرہ ایاز، ڈاکٹر راج کمار دیوانی (ایل آر سی، پی سی ایس آئی آر) ، انجینئر نعیم قاسم (نووا ٹیکس)، سابق رئیس کلیہ علوم جامعہ کراچی وسابق وائس چانسلر صوابی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی اور سینیٹر انجینئر رخسانہ زبیری شامل تھے۔پینلسٹس نے پائیداری، صنعتی و تعلیمی شعبوں کے باہمی تعاون اور اس کے معاشرتی و اقتصادی اثرات پر تفصیل سے گفتگو کی۔ صدر شعبہ کیمیکل انجینئرنگ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اشتیاق نے کہا ہے کہ گرین ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح بلاشبہ ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو پائیدار مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پارک کا بنیادی مقصد انجینئرنگ کے علم کو بروئے کار لا کر ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا ہے۔ ڈاکٹر شگفتہ نے کہا کہ ”آج کا دن ہمارے شعبے کی تاریخ میں ایک تاریخی موقع کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں گرین ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب ایک بصیرت افروز اقدام کے طور پر منائی گئی۔ یہ ایک ایسا وژن ہے جو سائنس، پائیداری اور جدت طرازی کو آپس میں جوڑتا ہے۔ یہ ہمارے انجینئرنگ کے مستقبل کو نئی جہت دینے کا عزم ہے، جہاں ڈیجیٹل حل اور ماحولیاتی جدت ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔” سابق چیئر پرسن پاکستان انجینئرنگ کونسل سینیٹر رخسانہ زبیری اور مختلف صنعتوں سے آئے ہوئے دیگر مقرین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین ٹیکنالوجی پارک کا بنیادی مقصد انجینئرنگ کے علم کو بروئے کار لاتے ہوئے ماحول دوست حل فراہم کرنا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔اسی سلسلے میں، شعبہ کیمیکل انجینئرنگ، جامعہ کراچی کے طلباء کی جانب سے مختلف منصوبوں پر کام لائق تحسین اور قابل تقلید ہے۔ شعبہ کیمیکل انجینئرنگ جامعہ کراچی کے لئے نوواٹیکس پرائیویٹ لمیٹڈ، ٹیک سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ، اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ جیسے معروف صنعتی اداروں کی معاونت اور سرپرستی حاصل خوش آئند ہے۔ یہ اشتراک تحقیق، تخلیقی صلاحیتوں، اور عملی تجربے کا بہترین امتزاج ہے، جس سے نہ صرف طلباء کو سیکھنے کے مواقع ملے بلکہ صنعت اور تعلیم کے درمیان ایک مضبوط ربط بھی قائم ہوا۔*جامعہ کراچی: شعبہ کیمیکل انجینئرنگ میں گرین ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح*

*بدقسمتی سے ہم پاکستان میں صنعتی ترقی کی بات تو کرتے ہیں لیکن صنعتی شعبے کو متحرک کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی*

*موجودہ ماحولیاتی چیلنجز اور توانائی کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر ”گرین ٹیکنالوجی پارک” کا قیام ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر خالد عراقی*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم پاکستان میں صنعتی ترقی کی بات تو کرتے ہیں لیکن صنعتی شعبے کو متحرک کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ ہماری صنعت اور اکیڈمیا کے ساتھ کیا تعلق ہے، لیکن عمومی طور پر جب ہم صنعتی شعبے کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہیں تو ان کی شکایت یہ ہوتی ہے کہ اکیڈمیا ان کے صنعتی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ ہمیں خود کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے طلبہ کو ایسی تربیت فراہم کرنی ہوگی تاکہ وہ ایک پروڈکٹ کے طور پر مارکیٹ میں اہم کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے صنعتوں کے ساتھ تواتر کے ساتھ اشتراک اور طلبہ کے لئے تربیتی ورکشاپس، سیمینارز کے انعقاد پر شعبہ کی چیئرپرسن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز، جامعہ کراچی، شعبہ کیمیکل انجینئرنگ جامعہ کراچی، لیدر ریسرچ سینٹر (پی سی ایس آئی آر) اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے اشتراک سے منعقدہ تقریب بعنوان: ماحولیات، دائرہ کاری، پائیداری اور جدت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر نے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ جامعہ کراچی میں ”گرین ٹیکنالوجی پارک” کا افتتاح بھی کیا، جو ادارے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے مزید کہا کہ موجودہ ماحولیاتی چیلنجز اور توانائی کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر ”گرین ٹیکنالوجی پارک” کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ گرین ٹیکنالوجی پارک کا مقصد ماحول دوست اختراعات، تحقیق، اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک کو صاف توانائی، سرسبز معیشت، اور ٹیکنالوجی میں خود کفالت کی جانب گامزن کیا جاسکے۔
قبل ازیں لیدر ریسرچ سینٹر (پی سی ایس آئی آر) سے برکت سولنگی نے چمڑے کی صنعت میں پروٹین سنتھیسس پر مبنی اپنی تحقیق پیش کی جبکہ نسیم خان (ایل آر سی، پی سی ایس آئی آر) نے سالِڈ اسٹیٹ فرمنٹیشن کے دائرہ کار اور اس کی اطلاقی جہات پر روشنی ڈالی۔ تقریب کا ایک اہم حصہ ایک علمی و فکری پینل ڈسکشن تھا، جس کی میزبانی پروفیسر ڈاکٹر ثریا جبین (انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز) نے کی۔ معزز پینلسٹ میں محمد ذیشان (ایل آر سی، پی سی ایس آئی آر)، طاہرہ ایاز، ڈاکٹر راج کمار دیوانی (ایل آر سی، پی سی ایس آئی آر) ، انجینئر نعیم قاسم (نووا ٹیکس)، سابق رئیس کلیہ علوم جامعہ کراچی وسابق وائس چانسلر صوابی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی اور سینیٹر انجینئر رخسانہ زبیری شامل تھے۔پینلسٹس نے پائیداری، صنعتی و تعلیمی شعبوں کے باہمی تعاون اور اس کے معاشرتی و اقتصادی اثرات پر تفصیل سے گفتگو کی۔ صدر شعبہ کیمیکل انجینئرنگ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اشتیاق نے کہا ہے کہ گرین ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح بلاشبہ ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو پائیدار مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پارک کا بنیادی مقصد انجینئرنگ کے علم کو بروئے کار لا کر ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا ہے۔ ڈاکٹر شگفتہ نے کہا کہ ”آج کا دن ہمارے شعبے کی تاریخ میں ایک تاریخی موقع کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں گرین ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب ایک بصیرت افروز اقدام کے طور پر منائی گئی۔ یہ ایک ایسا وژن ہے جو سائنس، پائیداری اور جدت طرازی کو آپس میں جوڑتا ہے۔ یہ ہمارے انجینئرنگ کے مستقبل کو نئی جہت دینے کا عزم ہے، جہاں ڈیجیٹل حل اور ماحولیاتی جدت ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔” سابق چیئر پرسن پاکستان انجینئرنگ کونسل سینیٹر رخسانہ زبیری اور مختلف صنعتوں سے آئے ہوئے دیگر مقرین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین ٹیکنالوجی پارک کا بنیادی مقصد انجینئرنگ کے علم کو بروئے کار لاتے ہوئے ماحول دوست حل فراہم کرنا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔اسی سلسلے میں، شعبہ کیمیکل انجینئرنگ، جامعہ کراچی کے طلباء کی جانب سے مختلف منصوبوں پر کام لائق تحسین اور قابل تقلید ہے۔ شعبہ کیمیکل انجینئرنگ جامعہ کراچی کے لئے نوواٹیکس پرائیویٹ لمیٹڈ، ٹیک سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ، اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ جیسے معروف صنعتی اداروں کی معاونت اور سرپرستی حاصل خوش آئند ہے۔ یہ اشتراک تحقیق، تخلیقی صلاحیتوں، اور عملی تجربے کا بہترین امتزاج ہے، جس سے نہ صرف طلباء کو سیکھنے کے مواقع ملے بلکہ صنعت اور تعلیم کے درمیان ایک مضبوط ربط بھی قائم ہوا۔