پاکستان نے اپنی فوج کے لیے نیا 122 ملی میٹر آرٹلری سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جو 6 کلومیٹر کے فاصلے پر
پاکستان نے اپنی فوج کے لیے نیا 122 ملی میٹر آرٹلری سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جو 6 کلومیٹر کے فاصلے پر مضبوط ترین بنکروں کو بھی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ متعدد ممالک نے پاکستان کے ایڈوانسڈ انفنٹری مارٹر سسٹم (AIMS) میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (HIT) کا تیار کردہ AIMS ایک جدید، تیزی سے تعینات ہونے والا اور انتہائی متحرک ہتھیار ہے، جو 120 ملی میٹر کے 40 مارٹرز کو 6 کلومیٹر تک مختلف زمینی اہداف پر داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں “شوٹ اینڈ اسکوٹ” ٹیکنالوجی بھی شامل ہے جو فوری فائر کے بعد پوزیشن بدلنے کی سہولت دیتی ہے۔