November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین شیدی سکھر عوام کے محافظ ہی عوام کو لوٹنے لگے سکھر (بیورورپورٹ) سکھر نیوپنڈ پٹھان کالونی کے

Screenshot_2025-09-20_172354

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین شیدی
سکھر عوام کے محافظ ہی عوام کو لوٹنے لگے
سکھر (بیورورپورٹ) سکھر نیوپنڈ پٹھان کالونی کے رہائشی شاہنواز پٹھان نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار نے ان کی موٹر سائیکل ہتھیا لی ہے جبکہ پولیس کارروائی سے بھی گریزاں ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہنواز پٹھان نے بتایا کہ تین روز قبل وہ گھنٹہ گھر چوک پر کھڑے تھے کہ وہاں نعمان پٹھان نامی شخص، جو کہ پولیس اہلکار اور ایس ایس پی آفس میں کلرک کی حیثیت سے ملازمت کرتا ہے، ان کے پاس آیا اور موٹر سائیکل مانگنے پر بضد ہو گیا۔ شاہنواز پٹھان کے مطابق انکار کے باوجود نعمان پٹھان نے ضد کی کہ اسے صرف تھوڑی دیر کے لیے موٹر سائیکل درکار ہے، جس پر بالآخر انہوں نے اپنی موٹر سائیکل اسے دے دی۔شاہنواز پٹھان نے مزید بتایا کہ نعمان پٹھان دو گھنٹے بعد بھی واپس نہ آیا اور بعد ازاں ان کا موبائل نمبر بھی بند ملنے لگا۔ انہوں نے نعمان پٹھان کے گھر والوں سے رابطہ کیا تو انہیں ایک اخباری اشتہار دکھایا گیا، جس میں نعمان پٹھان سے لاتعلقی کا اعلان درج تھا۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ انہوں نے فوری طور پر تھانہ نیوپنڈ میں اپنی موٹر سائیکل کے حوالے سے رپورٹ درج کروائی، تاہم پولیس کی جانب سے تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ شاہنواز پٹھان نے کہا کہ وہ غریب آدمی ہیں اور ریڑھی لگا کر بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، موٹر سائیکل بھی قسطوں پر خریدی تھی جو اب چھن جانے سے وہ شدید ذہنی دباؤ اور مالی مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیرِاعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا کہ ان کی موٹر سائیکل فوری طور پر برآمد کر کے انہیں واپس دلائی جائے اور ملوث پولیس اہلکار نعمان پٹھان کو گرفتار کر کے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انصاف فراہم ہو سکے۔