November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین شیدی)سکھر میونسپل کارپوریشن( مکی شاہ ٹاﺅن )کی یوسی 9 نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی

Screenshot_2025-09-20_172354

سکھر(بیورورپورٹ۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین شیدی)سکھر میونسپل کارپوریشن( مکی شاہ ٹاﺅن )کی یوسی 9 نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی نے کہا ہے کہ علاقہ مکینوں کی بے لوث عوامی خدمات کا سلسلہ جاری و ساری ہے علاقہ مکینوں کے تعاون سے ہی انشاءاللہ یوسی کو مثالی یوسی بنایا جائیگا ، ہم نے علاقہ مکینوں سے جو بھی وعدے کئے ان کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں بہت جلد دیگر دیرینہ مسائل کی طرح یوسی نیو گوٹھ کے مکینوں کو پانی کے سلسلے میں درپیش مشکلات بھی حل ہو جائینگی ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یوسی کے وارڈ 2کی پٹھان برادری کی جانب سے اپنے دیئے گئے اعزازیہ کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا گیا ، تقریب میں یوسی 9وارڈ 2کی پٹھان برادری کے معززین سمیت کونسلرز صاحبان و دیگر شریک تھے ، علاقہ مکینوں اور یوسی چیئرمین کے مابین وارڈ کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور یوسی چیئرمین ذاکر بندھانی نے کچھ کاموں پر کاروائی کی یقین دہانی کرائی اور ان کاموں کے حوالے سے 2رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو کاموں کے حوالے سے براہ راست یوسی چیئرمین سے رابطے میں ہونگی ،علاقہ مکینوں نے یوسی چیئرمین ذاکر بندھانی سے یوسی میں ترقیاتی کاموں سمیت دیگر مسائل کے حل پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا ۔