November 17, 2026

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف نے ماحول دوست اور گرین پاکستان “سرگودھا الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا ۔

IMG-20250919-WA0400

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف نے ماحول دوست اور گرین پاکستان “سرگودھا الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا ۔ وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز شریف سرگودھا میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے سرکٹ ہاؤس بس سٹاپ سے الیکٹرو بس میں سوار ہوئی
اور سرگودھا الیکٹرک بس سروس میں سفر پر اظہار مسرت کیا ۔اس موقع پر شاہینوں کے شہر کے عوام نے جوش وخروش سے وزیراعلی ا کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔جہاں روڈز پر جمع نوجوانوں نے میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی ا مریم نواز شریف کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ای بس پر سوار ہو کر یونیورسٹی تقریب میں پہنچیں اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر بٹ نے الیکٹرو بس پراجیکٹ پر بریفنگ دی
اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر تحصیل کےلئے الیکٹرک بس سروس چلانے کی ہدایت کی اور بتایا گیا کہ سرگودھا میں 33 الیکٹرک بسیں 4 مختلف روٹس بھلوال،سلانوالی،کوٹ مومن اورتحصیل ساہیوال پر چلائی جائیں گی۔جن پر 25ہزار سے زائد مسافر روزانہ سفر کریں گے
اس الیکٹرک بس سروس میں ہر سٹاپ کا کرایہ 20روپے مقرر ہے اور تمام الیکٹرک بسوں میں وائی فائی،موبائل چارجنگ اورسی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے جس میں خواتین کیلئے الگ کمپارٹمنٹ مختص ہے۔
ان الیکٹرک بسوں کیلئے سرگودھا میں چارجنگ اسٹیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے۔