سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی گلشن اقبال یوسی 6 میں پیپلز پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
گلشن اقبال یوسی 6 میں پیپلز پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا
سکھر گلشن اقبال یوسی 6 میں شیخ کمیونٹی الائنس کی جانب سے ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد کیا جائیگا، اجلاس میں علاقہ معززین سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے شرکت کرنے کی اپیل۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منتظمین نے بتایا کہ اجلاس کا مقصد پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کے عمل کو مزید فعال اور مضبوط بنانا ہے، تاکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے پارٹی سطح پر موثر حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل، رہنما احسان لاشاری اور غضنفر انصاری نے خصوصی شرکت کرینگے شیخ الائنس کے گلزار احمد شیخ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت کے جذبے سے کام کرتی آئی ہے اور تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنا کر عوامی مسائل کے حل کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
اس موقع پر علاقے کی سرکردہ شخصیات، حاجی غلام شبیر شیخ، وزیر علی چوہان، شاہنواز علی چنا، محمد مٹھل شیخ، محرم علی شیخ، بخش شیخ، علی شیر جوگی سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے اجلاس میں مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کو گراس روٹ سطح پر مزید منظم کیا جائے گا اور عوامی خدمت کے سفر کو تیز تر بنایا جائے گا،