سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ معذور خاتون کا سکھر پریس کلب کے باہر احتجاج
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ معذور خاتون کا سکھر پریس کلب کے باہر احتجاج
سکھر (بیورورپورٹ)سکھر کے علاقے حاجی لال گوٹھ کھوسو آباد کی رہائشی مسمات ماریہ کھوسو نے اپنے شوہر کے ظلم و زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔خاتون کی فریاد احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماریہ کھوسو نے بتایا کہ وہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہیں اور ان کی شادی 5 برس قبل ظفر کھوسو سے ہوئی تھی۔ شادی کے ابتدائی دو سال گزرنے کے بعد اب گزشتہ 3 برس سے شوہر نے معذوری کی وجہ سے انہیں گھر پر بٹھا دیا ہے۔ “وہ نہ مجھے خرچہ دیتا ہے اور نہ ہی طلاق دیتا ہے، جس کی وجہ سے میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوں۔معاشرتی اور گھریلو مسائل ماریہ کھوسو نے مزید کہا کہ معذور ہونے کی وجہ سے وہ کسی کام کاج کے قابل نہیں اور نہ ہی آزادانہ نقل و حرکت کر سکتی ہیں۔ “میرا کوئی سہارا نہیں، نہ خاندان میرا ساتھ دے رہا ہے اور نہ ہی کہیں انصاف مل رہا ہے۔اعلیٰ حکام سے اپیل
احتجاجی خاتون نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیرِاعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سمیت متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ ان کے شوہر ظفر کھوسو کو پابند کیا جائے کہ وہ انہیں طلاق دے اور قانونی طور پر جو خرچہ بنتا ہے وہ فراہم کرے۔سول سوسائٹی کی ہمدردی
سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی اس احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معذور خواتین کو ایسے حالات میں بے سہارا چھوڑ دینا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ معاشرتی و اخلاقی طور پر بھی شدید مذمت کے لائق عمل ہے۔