ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد کے نواحی گاؤں میں کنویں کی صفائی کرتے ہوئے دم گھٹنے سے تین افراد جاں بحق،ریسکیو ٹیم نے نعشوں کو نکال
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد کے نواحی گاؤں میں کنویں کی صفائی کرتے ہوئے دم گھٹنے سے تین افراد جاں بحق،ریسکیو ٹیم نے نعشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔تھانہ فقیروالی کی حدود نواحی گاؤں441 سکس آر میں کنویں کو صاف کرتے دم گھٹنے سے تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گے جبکہ اک شخص کو زندہ نکال لیا گیا سیم کے پانی کی وجہ سے کنویں کی صفائی کے لئے چار افراد کنواں میں اترے تھے جن میں سے تین افراد کنواں کے اندر ہی دم توڑ گے جبکہ اک شخص کو زندہ بچا لیا گیا ریسکیو ٹیم کے مطابق جاں بحق افراد میں 30 سالہ امام مسجد بھی شامل تھا جس کی شناخت قاری لیاقت کے نام سے ہوئی جبکہ دیگر دو جاں بحق افراد میں 40 سالہ نزیر احمد اور 15 سالہ شبیل شامل ہیں ریسکیو ٹیم نے تینوں افراد کی نعشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔