November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) روہڑی میں سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کے لئے وبالِ جان بن گئی, عوامی حلقوں کی احتجاج کی دھمکی,

Screenshot_2025-09-17_114733

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) روہڑی میں سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کے لئے وبالِ جان بن گئی, عوامی حلقوں کی احتجاج کی دھمکی, سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہٹ دھرمی اور زیادتیوں کے باعث غیر ضروری گیس لوڈشیڈنگ اضافی بلوں اور اضافی نے شہریوں کی کمر توڑ دی ہے اور وہ شدید ذہنی و مالی پریشانی میں مبتلا ہیں, شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ لوڈشیڈنگ اضافی بلوں اور اضافی بلوں کی قسط کروانے کے لئے جانے پر بدتہذیبی سے پیش آنے کے خلاف کئی بار سوئی گیس کے دفتر میں شکایات درج کرائی گئیں لیکن انتظامیہ نے کسی بھی قسم کا عملی قدم نہیں اٹھایا, عوامی حلقوں کا اپنی رائے میں کہنا تھا روہڑی کے ایسے بہت سے علاقے ہیں جہاں پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے ملازمین کی ملی بھگت سے ڈائریکٹ اور غیر قانونی طور پر منتھلیاں لے کر کنکشن دیئے ہوئے ہیں جس پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے بالاحکام خواب غفلت کی نیند کر رہے ہیں اور جب کوئی کنزیومر اپنے مسائل کے حل یا بل کی قسط کروانے اور دیگر شکایات لیکر سوئی گیس دفتر پہنچتے ہیں تو نہ صرف ان کی شکایات کو نظر انداز کیا جاتا ہے بلکہ عملے کا رویہ بھی انتہائی نامناسب ہوتا ہے, متعدد واقعات میں دفتر میں موجود گارڈز نے شکایت کنندگان کو دھکے دے کر دفتر سے باہر نکال دیتے ہیں جس سے شہریوں کی عزتِ نفس مجروح ہوتی ہے۔ شہریوں کے مطابق غیرقانونی ڈیٹیکشن اور ناجائز بلوں نے ان پر مزید مالی بوجھ ڈال دیا ہے۔ اور جب ہم قسط والے بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں تو وہ جو قسط ہم ادا کر چکے ہوتے ہیں تو وہ دوبارہ سے بل میں لگا کر بھیج دیتے ہیں اور جب ہم قسط والا بل کے کر سوئی سدرن گیس کمپنی کے آفس جاتے ہیں تو وہاں ہمیں الٹا بل کو سہی کر کے دینے کے بجائے ہمیں دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ یہ بل بھی ادا کرنا ہو گا ورنہ تمہارا کنیکشن کاٹ دیا جائے گا اس صورتحال کے خلاف عوامی حلقوں نے احتجاجی مظاہرے کی دھمکی کی کال دی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام و متعلقہ ذمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ غیرضروری لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے، ناجائز اور اضافی بل کالعدم قرار دیے جائیں اور عوام کو انصاف فراہم کیا جائے, شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر بہتری نہ لائی گئی تو وہ وسیع پیمانے پر شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔