بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر۔گورنمنٹ گرلز ہائ سیکنڈری اسکول بیراج کالونی میں جشنِ میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا
بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر۔گورنمنٹ گرلز ہائ سیکنڈری اسکول بیراج کالونی میں جشنِ میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی محترمہ اسسٹنٹ کمشنر صوبیہ فلک راؤ تھیں،اسکول کی پرنسپل میڈم فوزیہ میمن اور دیگر اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر میڈم فوزیہ میمن کی جانب سے مہمانِ خصوصی کو پھول اور ہاتھوں میں گجرے پہنائے گئے طالبات نے نہایت خوبصورت انداز میں نعت خوانی کی اور سیرتِ حضرتِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر تقاریر کیں سامعین نے بھرپور داد دی۔ مہمانانِ خصوصی نے پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کے دینی و اخلاقی شعور کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس موقع پر مھمان خاص اسسٹنٹ کمشنر سکھر صوبیہ فلک راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا دو جہاں رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے علم حاصل کرنے پر زور دیا ہے بچیوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے چاہیے تعلیم یافتہ عورت ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتی ہے خواتین کو تمام شعبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام امن و محبت ہے