November 17, 2026

کیا انجینیئر محمد علی مرزا گستاخ رسول ہے یا فرقہ پرست علماء اپنے راستے کا کانٹا نکالنا چاہتے ہیں؟ بدھ 17 ستمبر 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

کیا انجینیئر محمد علی مرزا گستاخ رسول ہے یا فرقہ پرست علماء اپنے راستے کا کانٹا نکالنا چاہتے ہیں؟

بدھ 17 ستمبر 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

السلام علیکم
علماء اکرام کا کام تو دین بیان کرنا ہونا چاہیئے لیکن میرے کچھ فرقہ پرست علماء کرام دین نہیں بچانا چاہتے بلکہ اپنے بابے بچانے کی فکر میں ہیں اور وہ بابے جو قبروں میں دفن ہو کر بھی بدعات کو جنم دے رہے ہیں جو علماء کرام انجنیئر محمد علی مرزا کو کنارے لگانا چاہتے ہیں وہ فقط اس لئے زور مار رہے ہیں کہ اپنے باطل عقائد کو بے نقاب ہوتے نہیں دیکھ سکتے ان علماء کو یہ بھی دکھ ہے کہ ایک پڑھا لکھا دنیا دار انجنیئر نے ان فرقہ پرستوں کے پردے فاش کر کے کتاب و سنت کا عوام میں حقیقی دین کا پیغام عام کیا۔
یہ دین کے بیچنے والے لوگوں کو یہ ڈر لاحق ہے کہ ان کی فیکٹریاں بند ہو جائیں گی ان کے حلوے مانڈے بند ہو جائیں گے چندے منوتیاں اور چڑھاوے ختم ہو جائیں گے۔
مجھے حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا وہ قول یاد آتا ہی کہ ”
*سخت نفرت ہے مجھے ان لوگوں سے جو دین کا نام لیکر معاشرے پر بوجھ بنے بیٹھے ہیں*
(حوالے کیلئے دیکھیئے معروف کتاب :الفاروق از مولانا شبلی نعمانی اللہ رحمہ)”۔

ایسے فرقہ پرستوں سے گزارش ھے کہ دین کی تبلیغ کا کام کریں فرقوں کی تبلیغ نہیں اور امت کو جوڑیں مگر توڑیں نہیں۔

کہیں ایسا نہ ہو کہ محمد الرسول اللہ کا اصل دین بیان کرنے والا ایک داعی الحق مذھبی منافقت کی بھینٹ چڑھ جائے پھر حق کی روشنی کی ایک پر امید کرن اندھیروں میں نہ ڈوب جائے۔ جو دین محمدی کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا اور طاغوت کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ مخالفت برائے مخالفت سے یہ چراغ حق بجھ بھی سکتا ہے جس کی ذمہ داری فرقہ پرست مذھبی ٹولے اور مترفین پر ہوگی۔ تاریخ گواہ ہے کہ مترفین نے ہمیشہ مذھبی طبقے کا احتصال کیا ہے

یا اللہ ہمارے علماء پر رحم فرما اور ان کے دلوں میں دوسرے فرقوں کا احترام جگا دے نفرتیں ختم کرکے محبتیں ڈال دے تاکہ امت محمدی میں یکجہتی فروغ پائے نفرتیں ختم ہو جائیں۔
یاد رہے کہ اگر انجنیئر محمد علی مرزا کو کچھ نقصان پہنچا تو پڑھا لکھا طبقہ دین کا کام کرنے سے متنفر ہو جائے گا اور دین کا کام چھوڑ جائے گا پھر وہی لوگ منظر عام پر آتے رہیں گے جو دین کی خدمت کی بجائے اپنی ہی خدمت کرتے جائیں گے پھر قال اللہ اور قال رسول اللہ کی بات کرنے والے ناپید ہو جائیں گے اور بدعات و خرافات کا ڈنکا بجتا رہے گا۔

یا اللہ تعالی ہمیں حق پہچاننے کی توفیق عطا فرماء اور علماء حق کی حفاظت فرماء۔
آمین یا رب العالمین

وماعلینا الا البلاغ المین

الداعی الخیر
انجنیئر نذیر ملک سرگودھا