نڑواڑی گارڈن (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے نڑواڑی گارڈن کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانج
نڑواڑی گارڈن (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے نڑواڑی گارڈن کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، محکمہ ہائی وے خوشاب، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر امتیاز صدیقی اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھااور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر امتیاز صدیقی نے نڑواڑی گارڈن کی بحالی کاموں کے حوالےسے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے نڑواڑی گارڈن کی بحالی کے جاری کاموں اورصفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے نڑواڑی گارڈن کی بحالی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں علاوہ ازیں گارڈن کے پارک ایریا ودیگر کی دیکھ بھال سمیت تمام سہولیات مہیا کرکے جلد ازجلد گارڈن کے کاموں کو مکمل کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں اوردراز سے آنے والے سیاحوں کو سیروتفریح کے بہترین مواقع میسر آئیں۔ نڑواڑی کو سیاحوں کے لیے مثالی سیروتفریح مقام بنایا جائے گا یہ منصوبہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔