November 17, 2026

*بائیکیا رائیڈر کا حقیقی واقعہ*

IMG-20250917-WA0266

*بائیکیا رائیڈر کا حقیقی واقعہ*

بچوں سے وعدہ کیا تھا کہ آج انہیں پیزہ کھلاوں گا۔ مارکیٹ جانا تھا، سوچا پیٹرول کی بچت کروں اور inDrive سے بائیک رائیڈ منگوائی۔ بائیکیا والے بھائی نے میرے بیٹھتے ہی بائیک چلائی تو کچھ دور جاکر بائیک پنکچر ہوگئی ۔ کچھ فاصلے پر پنکچر شاپ پر پہنچے اور ٹائر کھلوانے پر پتہ چلا کہ ٹیوب میں پہلے سے ہی سات آٹھ پنکچر ہیں۔ دوکاندار بولا کہ ٹائر ٹیوب دونوں ہی بالکل ختم ہیں۔ بائیک والے نے منت سماجت والے لہجے میں کہا کہ ٹیوب ڈال دو، پیسے اکٹھے کرکے ٹائر بعد میں ڈلوا لوں گا۔
میں چونکہ ٹائرز اور بیٹری کے شعبہ سے وابستہ ہوں تو میں نے ٹائر اور بائیک رائیڈر کی حالت دیکھی جو کہ دونوں ہی بہت کمزور تھے۔ فورآ ہی فیصلہ کیا اور دوکاندار کو ٹائر بمعہ ٹیوب تبدیل کرنے کا کہہ دیا، جس پر بائیک رائیڈر پریشان ہوا کہ سر جی میرے پاس تو صرف 600 روپیہ ہے، ٹائر تبدیل نہیں کرواسکتا ۔ اسے پیار سے کہا کہ بھائی ٹائر میری طرف سے تحفہ ہے۔
ایک پیزے کی قیمت میں کسی سفید پوش کی خوشیاں گھاٹے کا سودا ہرگز نہیں۔
بیچارے کی آنکھوں میں سچ مچ آنسو دیکھے اور سوچا کہ سفید پوش کس مشکل سے سانسوں کی ڈور چلا رہے ہیں۔

خدارا! اپنے اردگرد دیکھیں ۔ آپ کو بہت سے حقیقی ضرورت مند نظر آئیں گے، پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں اور محنت مزدوری کرنے والوں کو طے شدہ پیسوں سے کچھ زیادہ دے کر ان کی آنکھوں میں خوشیاں دیکھیں ۔ زندگی کتنی مزے کی لگے گی۔ الحمدللہ