اوکاڑہ(. بیورو چیف جاوید راہی ) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز۔پراٸسز۔ویٹس اینڈ مٸیرز کی ہدایت پر ناپ تول میں کمی کی متعدد عوامی شکایات کی وجہ سے
اوکاڑہ(. بیورو چیف جاوید راہی ) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز۔پراٸسز۔ویٹس اینڈ مٸیرز کی ہدایت پر ناپ تول میں کمی کی متعدد عوامی شکایات کی وجہ سے اسسٹنٹ انسپکٹر IPWM سید نصرت عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف پٹرول پمپس کے پیمانہ جات چیک کیے دوران چیکنگ اعظم پٹرولیم سروس چونگی نمبر سات کو بھی چیک کیا اور پیمانہ کم ہونیکی وجہ سے مذکورہ پمپ کی کم پیمانہ والی نوزلز کو سیل کرنا چاہا تو پمپ ٹھیکیدار علی رضا نے مزاحمت شروع کردی اور عملہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردی جس پر اسسٹنٹ انسپکٹر سید نصرت عباس نے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز ۔پراٸسز۔ویٹس اینڈ مٸیرز کی ہدایات پر فوراً تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کروا دیا تاکہ مزید قانونی کاروائی عمل میں لاٸی جاسکے. اس موقع پر جناب خالد جاوید بھٹی نے کہا کہ ناپ تول میں کمی کرنیوالوں کیساتھ کوٸی نرمی نہیں کی جاٸیگی اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا اور کسی کو بھی عوام کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا