ہارون اباد۔۔۔۔۔۔۔ مسجد بلال گراؤنڈ والی میں “سیرت ہی بندگی ہے” کورس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے
ہارون اباد۔۔۔۔۔۔۔ مسجد بلال گراؤنڈ والی میں “سیرت ہی بندگی ہے” کورس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے
ڈاکٹر مفتی عابد رحمان،ڈاکٹر ظفر صدیق ، حضرت مولانا محمد امجد اور دیگر علمائے کرام نے کہا کہ اپﷺ کی ولادت کا مقصد صرف خوشی منانا نہیں بلکہ حضورﷺ کی سیرت طیبہ کو اپنی زندگی میں نافذ کرنا ہے
اپﷺ نے انسانیت کو محبت امن اور بھائی چارے کا درس دیا
ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی تعلیمات پر عمل کر کے معاشرے کو پرامن اور مثالی بنائیں
علماء کرام نے مزید کہا کہ دور حاضر میں خصوصا نوجوان نسل کو تحقیق اور مکالمے کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ نئی نسل کو اپنے ورثہ اور اعلی اقدار کو جوڑنے میں مدد ملے،کیونکہ اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خواص اور نوجوانوں پر خصوصی محنت کی تاکید فرمائی تھی
تقریب کے اختتام پر شرکاء کو سوالوں کے جواب دینے پر انعامات اور معاونین کو تعریفی شیلڈز دی گئی ۔