November 17, 2026

جھنگ خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے جہاں سے ہمارے نمائندہ بیورو چیف جنگ ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے منشیات کے

IMG-20250916-WA0039

جھنگ خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے جہاں سے ہمارے نمائندہ بیورو چیف جنگ ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس کی رپورٹ کے مطابق
پولیس کی جانب سے منشیات کے خاتمے کیلئے شروع کیا گیا فیصلہ کن آپریشن بھرپور تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات کی ترسیل اور فروخت کی کوشش ناکام بنا دی۔کارروائی کے دوران صفدر نامی منشیات فروش کو 10 کلوگرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر واضح پیغام دیا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہر شخص کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے جھنگ پولیس ہر قدم پر چوکنا ہے اور اس ناسور کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔