November 17, 2026

بنوں: تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 خواتین سمگلرز کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔

FB_IMG_1757945181370

بنوں: تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 خواتین سمگلرز کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایس تھانہ ٹاؤن شپ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ دو خواتین ڈومیل سے بنوں کی جانب بھاری مقدار میں منشیات سمگل کررہی ہیں۔ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن شپ رخم دل خان ، ایڈیشنل ایس ایچ او اعجاز خان معہ پولیس ٹیم بمعہ لیڈی کانسٹیبلان نے ٹاؤن شپ گیٹ کے مقام پر ناکہ بندی کی۔ کچھ دیر بعد ایک فلائنگ کوچ پہنچی، جس سے مخبر کے بتائے ہوئے خلیے کے دو خواتین نیچے اتر کر ٹاؤن شپ کی طرف روانہ ہوئیں۔ انہیں روک کر چیک کیا گیا تو ان کے قبضے سے لیڈی کانسٹیبلان کی تلاشی پر 9 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

گرفتار خواتین سمگلرز کی شناخت مسماۃ نیک پری زادہ زوجہ حقدار علی اور مسماۃ وریشہ دختر عمر دراز سکنائے داؤد شاہ خال دوا غوڑا کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی بنوں آور ڈی پی او بنوں نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لئے زہر قاتل ہیں اور ان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت اقدامات جاری رہیں گے۔