بیورو چیف میلسی یڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان نے میلسی سائفن،کنڈ مہار،جلہ جلیم اورسائفن بند کا وزٹ کیا
بیورو چیف میلسی
یڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان نے میلسی سائفن،کنڈ مہار،جلہ جلیم اورسائفن بند کا وزٹ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم بھی موجود تھے انہوں نے کنڈ مہار میں سیلاب متاثرین یمیں فوڈ ہیمپر تقسیم کئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان نے جلہ جیم کیمپوں میں مقیم افراد سے سہولیا ت کی فراہمی بارے دریافت کیا سیلاب متاثرین نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اور تمام متاثرین کے ریکارڈ کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے کیمپ انچارجز کو ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان اور اسسٹنٹ کمشنر رانا زوہیب کریم نے سپر فلڈ بند سیلاب متاثرین کے ساتھ ڈنر بھی کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں سیلاب متاثرین کو کھانا، راشن، کپڑے، بچوں کیلئے دودھ،فروٹ فراہم کیا جا رہا ہے اور مویشیوں کیلئے چارہ اور ونڈا بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔