November 17, 2026

طالبات کی گزرگاہ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، شہری اتحاد کمیٹی ڈگری

IMG-20250913-WA0402

طالبات کی گزرگاہ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، شہری اتحاد کمیٹی ڈگری

میرپورخاص(عباس آرائیں) ڈگری شہر کی مرکزی چوک پر شہری اتحاد کمیٹی ڈگری کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،
مظاہرے سے قاری عبداللطیف رند، حافظ محمد عمیر مسعود، پریم راٹھوڑ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرلز اسکول کے اطراف اور شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے جبکہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بھی لگے ہوئے ہیں،
دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے سڑک کے دونوں اطراف قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے طالبات اور شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو کر رہ گیا ہے،
انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بارش ہونے کی وجہ سے گلی محلوں میں گندہ پانی جمع ہو گیا ہے،
نالیاں بند ہونے کی وجہ سے پانی سڑک پر بہتا ہے جس سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے،
شہری اتحاد کمیٹی ڈگری شہر کے مسائل پر آواز بلند کرتی رہے گی،
انھوں نے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ڈگری اور اسسٹنٹ کمشنر ڈگری سے مطالبہ کیا ہے کہ گرلز ہائی اسکول کی طالبات کی گزرگاہ سے تجاوزات کا خاتمہ، صفائی کی صورتحال بہتر اور اسکول کے اوقات کار میں پولیس تعینات کی جائے،
احتجاجی مظاہرہ میں حماد قائم خانی، وہاب آصف قائم خانی، ملک فرحان، ذوالفقار قائم خانی، یوسف جونیجو، اعجاز سردار سمیت سٹی پریس کلب ڈگری کی کابینہ ڈگری پریس کلب ڈگری اور پریس کلب ڈگری کے ممبران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔