November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-09-10_191429

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *12 ستمبر 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلاب سندھ میں داخل، کچے کے علاقے اور ہزاروں ایکڑ فصلیں زیرآب

🚨 (2) سیلاب سے پنجاب سندھ سرحد کی دریائی پٹی پر تباہی، زمینی رابطے منقطع، فصلیں برباد

🚨 (3) ہیڈ پنجند پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، اوچ شریف کے کئی دیہات زیرآب، ایک شخص جاں بحق

🚨 (4) بندوں کو مضبوط بنانے کا کام جاری، سیلابی پانی میں محصور گاؤں کے لوگوں کا احتجاج، بالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی

🚨 (5) سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت

🚨 (6) سکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی، بھارتی سپانسرڈ 4 دہشت گرد ہلاک

🚨 (7) اس را_ئیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی، قطر کے ساتھ کھڑے ہیں: دفتر خارجہ

🚨 (8) دوحہ پر اس را_ئیلی حملہ: سلامتی کونسل میں پاکستان اور اس را_ئیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ

🚨 (9) علی امین گنڈاپور نے پاسپورٹ بلاک اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

🚨 (10) عجیب بات ہے! جن لاپتا افراد کو حکومت دہشتگرد کہتی رہی اب انکو پیسے دے رہی ہے، عدالت

🚨 (11) وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کیلیے بجلی بلز میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

🚨 (12) آئی ایم ایف مذاکرات؛ ایف بی آر کو 2 ہفتوں میں 1100 ارب اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش

🚨 (13) سلامتی کونسل کے اجلاس میں اس را_ئیلی نمائندے کے ریمارکس پر پاکستان کا کرارا جواب

🚨 (14) کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ ملزم کا 100 بچوں سے زیادتی کا اعتراف

🚨 (15) دبئی: فیکٹری مالک نے ملازمین میں پاک بھارت میچ سمیت ایشیا کپ کے 700 ٹکٹ مفت تقسیم کر دیے

🚨 (16) بلاول کا حکومت سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے عالمی اداروں سے اپیل کرنے کا مطالبہ

🚨 (17) بھارت کا چین کے ساتھ سرحد پر سیکڑوں کلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ

🚨 (18) ملتان کی ایک اور بڑی آبادی سیلاب کے نرغے میں، شجاع آباد کی درجنوں بستیاں پانی میں ڈوب گئيں

🚨 (19) بنوں کینٹ کے رہائشی علاقے میں ڈیری فارم سے 2 چوکیدار اغوا، مسلح افراد 138 مویشی بھی ساتھ لے گئے

🚨 (20) یہ سیاست کا وقت نہیں، مصیبت کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد اہم ہے: چیئرمین پی ٹی آئی

🚨 (21) چارلس کرک کا مشتبہ قاتل گرفتار کر لیا گیا: صدر ٹرمپ کا اعلان

🚨 (22) بھارتی را کے سابق اہلکار کی کئی ماہ پہلے ہی نیپال میں حکومت گرنے کی پیشگوئی وائرل

🚨 (23) وزارت مواصلات میں 78 ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 50 ارب کی بے ضابطگیاں صرف پاکستان پوسٹ میں رپورٹ

🚨 (24) ایمان مزاری بیٹیوں کی طرح ہے، بڑا ہونے کے ناطے سمجھا رہا تھا: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

🚨 (25) عمران خان اور بشریٰ نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل رکوانےکیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

🚨 (26) پاکستان ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی واچ لسٹ سے کامیابی کیساتھ کلیئر

🚨 (27) بیوی کے نان و نفقہ کا حق نکاح کے ساتھ شروع ہوتاہے، ازدواجی تعلقات یا رخصتی سے مشروط نہیں: سپریم کورٹ

🚨 (28) اس را_ئیل کا قطر کو جارحیت کا نشانہ بنانا غ_ز_ہ امن مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے: پاکستان

🚨 (29) قطر پر حملہ، یو اے ای نے اس را_ئیل کو ائیر شو میں شرکت سے روک دیا

🚨 (30) سیلاب کی تباہ کاریاں: برطانیہ نے ایمرجنسی ریلیف کیلئے 30 لاکھ پاؤنڈ فراہم کردیے

🚨 (31) حکومت کا ایک اور ٹیکس لگانے کا منصوبہ، آئی ایم ایف سے اجازت مانگ لی

🚨 (32) ٹرمپ نے قطری وزیراعظم کو اس را_ئیلی حملے جیسا اقدام دوبارہ نہ ہونے کا یقین دلایا ہے: امریکی مندوب

🚨 (33) عمران خان کیخلاف ہرجانے کا کیس: وزیراعظم کی جج سے جلد جرح مکمل کرنے کی استدعا

🚨 (34) بارشوں کے بعد کراچی کی تباہ حال سڑکوں کی مرمت کا فیصلہ

🚨 (35) پاکستان میں پہلا عالمی مقابلہ حسن قرات کرانے کا فیصلہ

🚨 (36) پی ٹی آئی کے معاملے کا سیاسی حل ضروری ہے، اب بھی دیر نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر

🚨 (37) امریکی میگزین ’فارن افیئرز‘ نے پاکستان کے بجائے بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی کو ناکام قراردیدیا

🚨 (38) پی ٹی آئی کے پی کی کالا باغ ڈیم کی مخالفت، معدنیات سے متعلق یکطرفہ فیصلوں کو مسترد کردیا

🚨 (39) سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایم ڈی کیٹ کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ

🚨 (40) پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے اگلے اجلاس کی میزبانی کرے گا، وزیراعظم

🚨 (41) آپ نے فکر نہیں کرنی، جو نقصان ہوا، پانی اتر جائے تو پورا کریں گے: مریم نواز

🚨 (42) صدرِ مملکت چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے

🚨 (43) ایشیا کپ: پاکستان نے عمان کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دے دیا

🚨 (44) شمالی وزیرستان میں دو دن کے لیے مکمل کرفیو نافذ

🚨 (45) پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

🚨 (46) مقدس شخصیات کی توہین کا مقدمہ، انجینئر محمد علی مرزا کا جسمانی ریمانڈ منظور

🚨 (47) ایم کیوایم پاکستان کا سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل پر عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ

🚨 (48) چینی ناظم الامور کا این ڈی ایم اے کا دورہ، متاثرین کیلئے تعاون کی یقین دہانی

🚨 (49) بارشوں کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیرانتظام سڑکوں کی مرمت کا فیصلہ

🚨 (50) سیلاب میں ہمارا فوکس انسانی جانیں بچانا ہے: مریم اورنگزیب

🚨 (51) پنجاب اسمبلی کا 31واں اجلاس 15 ستمبر کو طلب، ایجنڈا جاری کردیا گیا

🚨 (52) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کا ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ایکوپمنٹ نمائش میں پاکستان پویلین کا دورہ

🚨 (53) سندھ میں 25 پرائمری سکولوں کو اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

🚨 (54) مریم نواز لیاقت پور پہنچ گئیں، سیلاب متاثرین سے ملاقات کی

🚨 (55) برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

🚨 (56) عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس: شہباز شریف کی جلد جرح مکمل کرنے کی استدعا

🚨 (57) پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق، 4500 دیہات متاثر ہوئے: پی ڈی ایم اے

🚨 (58) ایشین کرکٹ کونسل نے پاک بھارت میچ کی مزید ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کر دیں

🚨 (59) کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی، 4 سالہ بچہ اذلان جاں بحق

🚨 (60) کراچی انٹربورڈ : آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان