November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی ایک اور علم دوست

IMG-20250911-WA0271

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی ایک اور علم دوست کاوش۔یونیورسٹی آف لاہور کے سرگودھا کیمپس کے آفیشلز کی ٹیم کا خصوصی دورہ ءنورپورتھل۔ پی ایم ایل این پبلک سیکرٹریٹ میں منعقد تقریب میں یونیورسٹی آف لاہور کے سرگودھا کیمپس ڈائریکٹر ایڈمشن ڈاکٹر محمد وقاص نے اظہار خیال کرتے ہوءے کہا کہ ہم نے ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی خواہش کے مطابق تحصیل نورپورتھل کے طلباء وطالبات کے لیے خصوصی ریلیف پیکج تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن طلباء وطالبات نے داخلہ لینا ہے ان کے داخلے کے لیے یونیورسٹی سے گاڑی نورپور تھل آئے گی اور جتنے بھی سٹوڈنٹس ہماری یونیورسٹی کیمپس میں داخلہ لیں گے ان کے لیے نورپور تھل سے سرگودھا کے لیے فری پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ ہم مستقبل میں بھی یہاں کی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کےلیے اپنا تعاون جاری و ساری رکھیں گے۔ اس موقع پر ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ کے پبلک فورم کے انچارج سردار ظفر خان بلوچ بھی موجود تھے ۔ اس خصوصی نشست سے ایکس اے ای او ملک سلطان احمد کلو، چیرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن رانا خلیل احمد اور مقامی نجی سکول کے پرنسپل ملک عمر فاروق جسرا نے بھی اظہار خیال کیا۔ پروگرام کی میزبانی علاقہ تھل کی ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک حاجی اعجاز حسین برہان نے کی جبکہ نقابت کے فرائض ذیشان لیاقت نے سرانجام دئیے۔